ناندیڑ:8جنوری۔(نامہ نگار)شہر کے قدیم مونڈھا میں واقعہ سائی ٹیکسٹائل ریڈی میڈ کپڑا دوکان سے گزشتہ دنوں دو برقعہ پوش خواتین نے کپڑے خریدی کرنے کے بہانے آٹھ قیمتی ساڑیاں چوری کرلیں۔اس معاملے میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قدیم مونڈھا مین پروین کمار مادھوراو¿ کاڑے کی سائی ٹیکسٹائل ریڈی میڈ و ساڑیوں کی دوکان ہے ۔ 6 جنوری کو صبح گیارہ بجے تین نامعلوم برقعہ پوش خواتین دوکان میں کپڑے خریدی کرنے کیلئے آئی تھیں اس دوران ان خواتین نے فریادی کوگمراہ کرتے ہوئے آٹھ ساڑیاں قیمت 4,662 چوری کرلی ۔خواتین کے دوکان سے باہر نکلنے کے بعد سی سی ٹی وی کیمرہ میں ان خواتین کی چوری پکڑی گئی ۔
اس واقعہ کے بعد دوکان مالک نے پولس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دے دیا ہے جس کی بنیاد پر ان خواتین کی تلاش جاری ہے ۔اتوارہ پولس نے دفعہ 379‘34کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔ پولس ملازم واکڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
ویڈیو