ناندیڑ:خطرناک عادی مجرم ”رِندھا“ کی گرفتاری کیلئے پولس کا نیا دستہ تشکیل

ناندیڑ:2 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ و پنجاب کی جرائم کی دنیا میں ہلچل مچانے والے رندھا نامی نوجوان کی گرفتاری کیلئے اب پولس نے ایک نیا دستہ تشکیل دیا ہے جس میں اسسٹنٹ پی آئی نئے ضرور ہیں لیکن انکا نام سن کر مجرمین کے پسینے نکل آتے ہیں۔

ایوت محل ضلع میں انکے نام کے ڈنکے بجے ہیں لیکن پولس دستہ کے دیگر ملازمین سابقہ دستہ کے ملازمین ہی ہیں ۔ سال 2017ءمیں ہرویندر سنگھ عرف رندھا نے اپنے ساتھیوںں کی مددسے بچیندرسنگھ مالی اور اوتارسنگھ گاڑی والے کوبے رحمی سے ریوالور سے فائرئنگ کرکے قتل کردیاتھا یہ دونوں قتل اندرون 48 گھنٹے ہوئے تھے جس کے بعد پولس کی موسٹ وانٹیڈ مجرمین کی فہرست میں رندھا سرفہرست ہوگیا

۔تین سالوںسے ناندیڑ پولس اسکی تلاش میںمصروف ہے مگر ابھی تک انکے ہاتھ کوئی کامیابی نہیں ملی ۔حالانکہ پولس کا ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا گیاتھا لیکن وہ بھی ناکام رہا ۔ اسلئے پھر ایکبار نئے پولس آفیسر کو دستہ کاسربراہ نامزد کیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading