صرافہ تاجرکے قاتل ”چھوٹابھیم“کی پولس کسٹڈی میں توسیع

ناندیڑ:2 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے صرافہ بازار میںواقع روی چکروار نامی سونے چاندی کے تاجر کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار قاتل کو آج پولس کسٹڈی ختم ہونے کے بعددوبارہ عدالت میں پیش کیاگیا ۔

پولس نے کسٹڈی میںتوسیع کامطالبہ کیاجس پر فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ این ایل گائیکواڑ نے پولس کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے قاتل کی پولس کسٹڈی ریمانڈ میں مزید تین یوم کی توسیع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 26اکتوبر کوشہرمیںرات آٹھ بجے کے بعد زدست بارش ہورہی تھی ۔قدیم شہر کے صرافہ بازار میں بھوجالال چوک کے قریب ہی ورما کاتجارتی کامپلکس ہے جہاں پرروی چکروار کی گروکرپا نام سے ٹھوک سونے کی دوکان ہے ۔روی چکروار دوکان میں پوجا پاٹ کرنے کے بعد ساڑھے آٹھ بجے اپنے دوکان میں موجو د معاونین سے کہا کہ” مجھ سے ملنے کیلئے کوئی آدمی آرہا ہے اسلئے تم سب گھر چلے جاو میں بعد میں دوکان بندکرکے گھرجاوںگا“۔اسی شب سات تاگیارہ بجے کے درمیان شہرمیںزبردست بارش ہورہی تھی ۔اسی دوران چھوٹابھیم نامی نوجوان اُن سے ملنے کے لئے اس وقت دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اسکے بعد غصہ کے عالم میں بھیم عرف چھوٹا بھیم نے قینچی سے چکروار پر وار کردیا جس میں وہ جائے واردات پر ہی فوت ہوگیا۔اتوارہ پولس نے دوسروں دوکانوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزم کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading