ناندیڑ:حضرت الاستاذ مولانا عبدالعزیز قاسمی کاسانحہ ارتحال

ناندیڑ:یکم اکتوبر( ورقِ تازہ نیوز) حضرت الاستاذ مولانا عبدالعزیز صاحب قاسمی (سابق امام مسجد غنی پورہ ناندیڑ ) کا طویل علالت کے بعد آج بروز منگل کو شب کے وقت انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم کی نماز جنازہ بروز بدھ ۲اکتوبر کو ٹھیک صبح 10 بجے گنج شہیداں کربلا ہتائی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین ہوگی ۔ان شا اللہ۔ مرحوم ‘ حافظ عبدالرشید قاسمی(مرحوم ) کے بڑے بھائی تھے اور عبدالعلیم ‘عبدالعظیم ]عبدالکلیم ‘ عبدالحکیم کے و الد محترم تھے۔

اللہ تعالیٰ حضرت والا کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading