ناندیڑ:بیئر بار کے مالک اور ملازمین پرحملے کرنے والے تین افراد کوسات سال کی سخت مشقت

ناندیڑ:یکماپریل(ورق تازہ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اشوک دھامیچا نے شہر کے پورنا روڈ پر سواگت بار اور ریستوراں کے مالک کو مارنے کے الزام میں تین افراد کوسات سال کی سخت مشقت اور 2500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔یہ معاملہ نوسال قبل رونما ہواتھا ۔سواگت بار اینڈ ریستوراں پورنا روڈ پر واقع ہے۔ 18 اپریل 2013 کو صبح 10.45 بجے تین لوگ آئے اور شراب پی۔ 480روپے کا بل آیا۔ تو وہ تینوں یہ کہہ کر چلے گئے کہ اگر آپ ہم سے پیسے مانگیں گے تو ہم نہیں دیں گے۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ موٹر سائیکل نمبر MH26D5484 پر سوار ہوتے، انہیں پکڑ لیا گیا اور ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی رات تقریباً 8 بجے تین افراد وہاں آئے اور انہوں نے ویٹر، دیگر افراد اور سندیش بھانوداس گیتے کو تلوار پر وار کیا۔ تمام شدید زخمی ہوئے اور بار اور ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھاگیہ نگر پولیس نے سندیش گیتے کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جس کا جرم نمبر 74/2013ہے۔مقدمہ نو سال تک عدالت میںزیر سماعت رہا۔ اس دوران 8 گواہوں نے عدالت میں گواہی دی۔ جج دھامیچا نے سنیل اتم راو¿ کدم (25سال)، امول ا م راو کدم (38سال)، گووند بھیم راو¿ واڈیکر (26سال) سبھی لمبگاو¿ں کے رہنے والوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت پانچ سال کی سخت مشقت اور 2000 روپے جرمانے اور دفعہ 506 کے تحت چھ ماہ قید بامشقت ا ور 500 روپے نقد جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ دونوں جرم میں ملزمین کوایک ساتھ سزابھگتنی ہے۔ اس کیس میں سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈوکیٹ ایم ایم اے بتولہ (ڈانگے) نے پیروی کی۔ بھاگیہ نگر پولیس عملدار صادق پٹیل نے پروبیشن افسر کا کردار ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں