ناندیڑ:22جون ۔(ورق تازہ نیوز)بھاگیہ نگر پولس نے چور کی تحویل سے سات موٹرسائیکل اور ایک آٹورکشہ ضبط کیا ہے ۔آج چور کوعدالت میںپیش کرنے پرتین یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیاگیا ۔بھاگیہ نگر کے اے پی آئی جادھو نے 22جون کو خفیہ اطلاع ملی کہ تڑنی علاقہ میںایک نالے میں کچھ موٹرسائیکلوں اور ایک آٹورکشہ کو موجود ہے ۔بھاگیہ نگر کے پی آئی ابھیمنو سالنکے کی رہنمائی میں جادھو نے پولس ملازمین دتا وانی ‘ راجو کامڑے ‘ رتیش کلتھے اور کدم کو ایک خانگی گاڑی میں سول ڈریس میں یہاں روانہ کیا ۔کچھ اندھیرا ہونے کے بعد موٹرسائیکل نمبر MH 26 BH 4852 پر ایک شخص آیااور اس نے اپنی بائیک کو دیگر گاڑیوں کے ساتھ کھڑا کردیا۔
پولس نے اسے حراست میں لے کرپوچھ گچھ کی اسکانام ستیش رام راو واٹھورے عمر 23 سال ساکن سرنجنی تعلقہ حمایت نگر‘حال مقیم پربھاگ نگر نزد ناگ سین اسکول ناندیڑ ہے۔وہاںکے نالے میں سات موٹرسائیکل اور ایک آٹورکشہ تھا ۔ ستیش نے پولس کو مزید بتایا کہ چوری کے کام میں اسکاساتھی شیلیش عرف کھنیا نوناتھ ساکن تڑنی اسکے ساتھ ہے ۔ پولس نے جرم نمبر 267/ 20 درج کرلیا ہے۔ تمام ضبط گاڑیاں بھاگیہ نگر پولس کی تحویل میں ہے ۔پولس نے ستیش کو عدالت میں پیش کیا ۔جج نے اسے تین یوم تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ۔