ناندیڑ:بدعنوانی کے خلاف سید تنویر کا پنچایت سمیتی کے روبرو خودسوزی کااشارہ

ناندیڑ:5جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)موضع نصرت پور اور ہسا پور گرام پنچایتوں کے تحت آنے والے نو بدھ زمرہ کے افراد کیلئے بجلی کاری ‘سیی سی روڈ‘نالی اورپانی سپلائی کیلئے دستیاب فنڈ میںسرپنچ نے 62لاکھ82ہزار روپیوںکاغبن کیاہے۔ جس کی تحقیقات کیلئے سماجی کارکن سید تنویر سیدحمزہ نے گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر پنچایت سمیتی ناندیڑ کو پچھلے تین چار مہینوں سے مسلسل شکایات کررہے ہیں۔

لیکن اب تک اس معاملے پر کوئی کارروائی کیے بغیر سیدتنویرکو وقتاً فوقتاً غلط جوابات دیے جاتے رہے ہیں۔ دومرتبہ متعلقہ دفترکے روبرو بھوک ہڑتال کاشارہ دیاگیاتھا لیکن دفتر نے مکتوب دیتے ہوئے تیقن دیا تھا کہ معاملے کی تفتیش ہوگی لیکن اسکے بعد بھی آج تک کوئی کاروائی نہیں اسلئے سیدتنویر نے آخر کار اب 7 جنوری 2022 کو پنچایت سمیتی دفترناندیڑ کے روبرو خودسوزی کااشارہ دیا ہے۔سید تنویر نے اپنے میمورنڈم میں کہا کہ اگر اندرون دویوم انکی شکایت کا ازالہ نہ ہوا تو 07/01/2022 کو خود سوزی کی جائے گی، خود سوزی کے دوران کسی بھی قسم کی ناانصافی یا کوئی واقعہ پیش آنے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر اور سرپنچ پر عائد ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں