بریکینگ نیوز:ناندیڑ میں نوجوان کاقتل

ناندیڑ:5جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)شہر کے شاردا نگر میں علاقہ میں آج 5جنوری کو شب آٹھ بجے ایک نوجوان کابہیمانہ قتل کیاگیا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارگزارا یس پی وجئے کباڑے‘ ایڈیشنل ایس پی نلیش مورے‘ ڈی واے ایس پی چندرسین دیشمکھ‘ پی آئی سنجے ننورے ‘ ایل سی بی چیف دوارکاداس چکھلی کر بھی جائے واردات پر پہنچ گئے ۔

تفصیل کے مطابق وشال رمیش دھمال عمر23سال ساکن شنی پارڈیی تعلقہ اردھاپور ناندیڑ کے رام نگر میں تلاٹھی گلی میں رہتاتھا جو ایک خانگی فائنانس کمپنی میں ملازم تھا ۔

آج شب آٹھ بجے شاردا نگر میں روج ریسیڈینسی پارکینگ کے احاطہ میں خون میں لت پت پڑاہواتھا۔ایساکہاجار ہاہے کسی نے اس پر چاقو سے جان لیواحملہ کیا ہے۔قتل کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں