ناندیڑ:اسٹینڈئنگ کمیٹی کیلئے کانگریس کارپوریٹرس میں رسہ کشی

ناندیڑ:28نومبر ۔( ورق تازہ نیوز) میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کے آٹھ نئے ارکان کے انتخاب کےلئے رسہ کشی بڑھ گئی ہے ۔تمام خواہشمند کارپوریٹرس اپنے اپنے طریقہ سے کوشش کررہے ہیں ۔ گزشتہ روز کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کے آٹھ ارکان کی قرعہ اندازی کے ذریعہ سبکدوشی ہوئی ۔جن ممبران کی کمیٹی سے سبکدوشی عمل میں آئی ان میںسابقہ ڈپٹی میئر آنندچوہان ‘ سیدشیرعلی ‘ پرشانت تیڑکے ‘ ستیش دیشمکھ‘ جوتسنا گوڑبولے‘ کانتابائی متھا ‘ عبدالستار اور اومیش چوہان شامل ہیں ۔ موجودہ چیرمین عبدالشمیم عبداللہ ایک سال کے لئے ممبربرقرار ہیں ۔ان آٹھ مخلوعہ نشستوں پرنئے ارکان کی نامزدگی ہوگی ۔ ا سلئے کانگریس اور بی جے پی میںرسہ کشی شرو ع ہوگئی ہے ۔29 نومبر کو میونسپل کارپوریشن کا اجلاس عام منعقد کیا گیاتھا لیکن اسے ملتوی کرکے 30نومبر کو رکھاگیا ہے ۔ اس موقع پر آٹھ نئے ارکان کے ناموں کو پیش کیا جائے گا۔ ان ناموں کو کانگریس کے لیڈر اشوک راو¿ چوہان ہی قطعیت دیں گے۔ اب نئے چیرمین کے عہدہ کیلئے بھی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ فی الحال مسعوداحمدخان طاقت دعویدار بتائے جارہے ہیں ۔لیکن نئے ارکان کے انتخا ب کے بعد ہی صحیح تصویر واضح ہوگی ۔ آئندہ لو ک سبھا و اسمبلی انتخابات کے مدنظر دوبارہ مسلم سماج کے کسی نمائندہ کو چیرمین کاعہدہ دئےے جانے تقریبا طئے بتایاجارہا ہے ۔ اسلئے مسعود احمدخان طاقتوار امیدوار ہے ۔

Leave a comment