ناندیڑ:اسٹرانگ روم کے احاطہ میں کانگریس کاخیمہ نصب

ناندیڑ:28اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ لوک سبھا الیکشن کی (ای وی ایم) ووٹنگ مشینون کویہاں کے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کے اسٹرانگ رومیں حفاظت سے رکھاگیا ہے جس کی دیکھ بھال کےلئے کانگریس پارٹی نے اسٹرانگ روم کے باہراپنا خیمہ نصب کردیاہے ۔ ویسے ان مشینوں کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ پولس کا سخت پہرہ لگایاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئےے گئے ہےں لیکن کانگریس کوشبہ ہونے سے اُس نے ضلع کلکٹر سے درخواست کی تھی اُن کے ورکرس دن رات اسٹرانگ روم پرنظررکھیںگے اور مشینوں کی حفاظت و دیکھ ریکھ بھی انجام دیں گے۔ چنانچہ جمعہ سے کانگریس کے ورکرس ایک خیمہ میں پہرہ دے رہے ہیں ۔18اپریل کو 16۔ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کےلئے پولنگ ہوئی تھی اور حلقہ کے تعلقہ جات کی تمام مشینوں کو اسٹرانگ روم میں پہنچایاگیاتھھا ۔اس الیکشن میں کانگریس کے امیدوار اشوک راوچوہان ‘ بی جے پی کے پرتاپ پاٹل چکھلی کر ‘بہوجن ونچت اگھاڑی کے یشپال بھنگے اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار عبدالصمد سمیت جملہ 14امیدوار الیکشن میدان میں ہیں اُن کی قسمت کافیصلہ ای وی ایم میں بند ہے ۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو صبح شروع ہورہی ہے تب تک ووٹنگ مشینوں کی سخت حفاظت ایک اہم عمل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading