ناندیڑ:ابوالفدااکیڈیمی کے سیرت کوئز فائنل امتحان کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:29۔جنوری(۔ورق تازہ نیوز )ابوالفدا ایجوکیشن اینڈریسرچ اکیڈیمی حیدر آباد کے زیراہتمام ناندیڑ میں 27 جنوری کو سیر ت کوئز کے فائنل تحریری امتحان کاانعقاد عمل میں آیا ۔شہر کے وسنت راو¿ کاڑے کالج میں منعقدہ امتحان میں تقریبا 100سے زائد طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔ا س سے قبل پری فائنل امتحان میں جن طلباءنے عمدہ نشانات حاصل کئے تھے انھیں فائنل امتحان کیلئے اہل قرار دیا گیاتھا ۔اس امتحان میں تقریبا20 تا25 اسکولوں کے طلباءنے حصہ لیا ۔ اکیڈیمی کے ذمہ دار جناب ڈاکٹرسید مشائخ حسینی قادری کی رہنمائی میں ناندیڑمیں جناب غلام محی الدین مکرم اور جناب غلام رسول نے امتحان کی نگرانی کی ۔ ان امتحانا ت کے نتائج کااعلان فروری کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے ۔واضح رہے کہ ابوالفدا ایجوکیشن اینڈریسرچ اکیڈیمی حیدر آباد کی جانب سے سیر ت کوئز مقابلے کا کُل ہند سطح پرانعقاد کیاگیاتھا ۔جس میں ہزاروں طلباءو طالبات نے شرکت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading