ناندیڑ:9ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)موبائیل کی دوکان میں داخل ہوکر دوکاندار کی آنکھوں میں اسپرے مارکر موبائیل چھین کرفرار ہونے والے نوجوان کو دوکاندار کی چیخ وپکار کے بعد راہگیروں نے پکڑ لیااور کافی دھلائی کے بعد پولس کے سپرد کردیا ۔ پولس ذرائع کے بموجب پربھنی ضلع کے دگرس تعلقہ کاساکن منگیش اپاراو¿ کُررے عمر 18سال صبح گیارہ بجے گوکل نگر کے ہنومان مندر کے بازو مواقع ویدانت موبائل شاپ میں گیاتھا ۔اس وقت دوکاندارسنجے آجیوار نے کچھ موبائل فون دکھائے لیکن نوجوان نے مزید مہنگا فون بتانے کااصرار کیااسلئے دوکاندار نے مزید فون دکھائے۔ ساڑھے سات ہزار روپیوں کاموبائل فون ہاتھ میں لینے کے بعد نوجوان نے اپنے پاس موجود اسپرے دوکاندار کی آنکھوں میں مارکر موبائل لے کرفرار ہوگیااسی وقت دوکاندار نے شورشرابہ کیا اور کچھ لوگ نوجوان کے پیچھے دوڑنے لگے اس وقت لوگوں کا ہجوم ہوگیاتھا ۔ اسپرے آنکھوں میں مارکر موبائل لے کرفرار ہونے کی بات جیسے ہی لوگوں کومعلوم ہوئی انھوں نے نوجوان کی دھلائی کردی۔ دوکاندار کی شکایت پر شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں دفعہ 392‘ 571کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔