ناندیڑ: 5جنوری (راست) بتاریخ 6جنوری بروز اتوار بوقت صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک بمقام صفدر بھائی نظامی کے مکان پر، رحمانیہ کارنر، پانی کی ٹاکی کے پاس، گاڑے گاﺅں روڈ، ناندیڑ ” زیارت تبرکات شریف برائے خواتین“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جھبہ مبارک، حضرت ایوب علیہ السلام کی چادر مبارک، حضرت علی ؓ کی چادر مبارک، حضرت فاطمہؓ کے قبر اطہر کی مٹی مبارک، حضرت امام حسنؓ کے قبر اطہر کی مٹی مبارک، حضرت امام حسینؓ کو جس جگہ شہید کیا گیا اُس جگہ کی مٹی شریف، حضرت غوث پاک ؒ کی چادر مبارک، حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی چادر مبارک کے علاوہ دیگر بہت سارے تبرکات کی زیارت کرائی جائے گی۔ تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اپنی گھر کی خواتین کو تبرکات مقدس کی زیارت کے لئے روانہ فرمائیں۔ اس طرح کا پریس نوٹ منتظمین نے جاری کیا۔