
ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبوں کو لیوکونچیا کہا جاتا ہے ۔ ناخنوں پر ان کے نمودار ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اکثر اوقات کسی معمولی چوٹ کے باعث بھی یہ دھبے پڑ جاتے ہیں یا بعض اوقات یہ کئی لوگوں کو وراثت میں بھی ملتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار یہ دھبے بیماریوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔
اگر آپ کے ہاتھوں کے ناخنوں پر سفید نشان آرہے ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ یہ دھبے ناخنوں پر فنگس ہونے کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھیپڑے اور جلد کی بیماریوں کی وجہ سے بھی یہ سفید دھبے ناخنوں پر ہوجاتے ہیں۔
٭ اگر آپ کے ناخن نرم ہیں اور اس پر سفید ذرے نمودار ہو گئے ہیں تو ناخنوں کی ان علامات کو پلپپر نیل کہا جاتا ہے۔
٭ ناخنوں کے اطراف سفید لکیروں کا بن جانا دل کی بیماریوں کے ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ لکیریں ملیریا ہونے کی بھی نشاندہی کرتی ہیں۔ اگر آپ کے ناخنوں کے ارد گرد سفید لکیریں بن گئی ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔
٭ اپنے ناخنوں پر ہونے والی تبدیلیوں کی وقتاً فوقتاً نظر رکھیں اور ناخنوں پر ہونے والی تبدیلیوں کو نظرانداز بالکل نہیں کریں اور ناخن میں ہونے والی تبدیلی پر فوراً ڈاکٹر کےپاس جائیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک