نابالغ سے فحش حرکت کرنے والے سویمنگ کوچ کا ویڈیو وائرل ، وزیر کھیل نے لیا ایکشن

گوا کے سویمنگ کوچ سرجیت گانگولی کا 15 سال کی لڑکی سے فحش حرکتیں کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر کھیل کرن رجیجو نے سخت رخ اپنایا ہے اور سرجیت کا کانٹریکٹ ختم کردیا ہے ۔

دراصل یہ سارا معاملہ اس وقت آگ کی طرح پھیلنے لگا جب ایک سینئر صحافی نے وزیر کھیل رجیجو کو سویمنگ کوچ کی اس حرکت سے آگاہ کرایا ۔

وزیر کھیل رجیجو نے اس معاملے پر دو ٹویٹ کئے جس میں پہلے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کھیل اتھارٹی کے ذریعے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سنگین جرم ہے ، اس لئے میں پولیس سے کوچھ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی گذارش کروں گا ۔

سپورٹس اتھارٹی کے ذریعے سرجیت گانگولی پر کارروائی کرنے کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا گیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ گوا سویمنگ ایسوسی ایشن نے کوچ سرجیت گانگولی کے معاہدے کو ختم کردیا ہے ۔ میں ہندوستان کی تیراکی یونین سے یہ یقینی کرنے کو کہتا ہوں کہ یہ کوچ ہندوستان میں کبھی کام نہ کر سکے ۔ یہ سبھی فیڈریشن پر عاید ہوتا ہے ۔

#SwimingTeacher #Goa #UrduNews #HindSamachar #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading