نااہل ایم ایل اے کیس میں مہاراشٹر اسپیکر نارویکر کا نوٹس کے علاوہ ایک اور بڑا فیصلہ

ممبئی: 9/ جولائی ۔ (ورقِ تازہ نیوز)چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے 40 ایم ایل ایز کے ساتھ ایک سال قبل بغاوت کرکے ریاست کے وزیراعلی کا عہدہ بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاکر حاصل کیا۔، جس نے ادھو ٹھاکرے کو چونکا دیا۔ اس واقعہ سے پوری ریاست میں ہلچل مچ گئی تھی ہے۔

اس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا۔ اب بھی ٹھاکرے گروپ کے ایم ایل اے سنیل پربھو نے اس معاملے میں دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

دریں اثنا، اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے نااہلی کیس میں چیف منسٹر شندے سمیت 15 ایم ایل ایز اور ادھو ٹھاکرے گروپ کے 14 ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کیا۔ جس کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

نارویکر نے کہا، اگر ایم ایل اے تحریری جواب نہیں دے سکتے ہیں۔ تو وہ حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔ اس لیے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ شنڈے گروپ اور ٹھاکرے گروپ کے ایم ایل اے کیا کرتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading