عمرہ زائرین راست سعودی کمپنی سے پیکیج حاصل کرسکتے ہیں

ریاض: سعودی عرب میں معاون سکریٹری عمرہ عبدالرحمن شمس نے کہا ہے کہ ’سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے کئی چینلز قائم کئے ہیں جن کے ذریعہ وہ عمرہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کرسکتے ہیں‘۔

العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمرہ زائرین براہ راست سعودی عمرہ کمپنی سے پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ عمرہ زائرین کو نسک ایپ کے ذریعہ عمرہ کی ادائیگی کی تاریخ اور وقت بک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے.

عبدالرحمن شمس نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ وہ تمام دستیاب چینلز میں سے کسی سے استفادہ کرسکتے ہیں، کسی ایک کے پابند نہیں ہیں‘۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کرتے ہوئے ای ویزے کا اجرا شروع کر دیا ہے۔اس سہولت کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر بنانا اور سعودی عرب آمد کو آسان بناناہے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا تھا کہ عمرہ ای ویزے کے لیے نسک پلیٹ فارمttps://www.nusuk.sa/ar/about h پر درخواست دی جا سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading