نئی دہلی:’بنگالی مارکیٹ مسجد کے انہدام سے متعلق ریلوے کا دھمکی آمیز نوٹس طاقت کا ناجائز استعمال‘

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری کی قیادت میں ایک وفد نے آج بنگالی مارکیٹ واقع مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کے انہدام کے سلسلے میں ریلوے کے ذریعہ جاری کردہ نوٹس کے مابعد حالات کا جائزہ لیا۔ اس وفد میں جمعیۃ علماء نئی دہلی کے رکن و مرکزی دفتر کے نمائندہ مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی اور مولانا ضیاء اللہ قاسمی بھی شریک تھے۔

اس وفد نے پایا کہ ریلوے کے ذریعہ مسجد کے انہدام سے متعلق نوٹس انتہائی غلط طریقے اور اپنی طاقت کا غیر منصفانہ استعمال کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں ریلوے نے ایک قدیم مسجد سے متعلق اپنے بے بنیاد دھمکی بھرے اعلان کی کوئی بنیاد نہیں بتائی ہے۔ ریلوے کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ کسی بھی قدیم ترین مسجد کو منہدم کرنے کا نوٹس اس طرح چسپاں کرے۔ ایسا وہ تبھی کر سکتا ہے جب کورٹ کے ذریعہ اس زمین پر اپنی ملکیت ثابت کر دے۔

وفد کا کہنا ہے کہ یہ روز ورشن کی طرح عیاں ہے کہ اس مسجد کی زمین کو لے کر ریلوے سے کوئی بھی اختلاف نہ تو ماضی میں تھا اورنہ ہی حال میں واقع ہوا ہے، بلکہ اس کے برعکس اپنے پروجیکٹ کی توسیع کے لیے ریلوے نے خود مسجد سے کچھ زمین دینے کی درخواست کی تھی، جسے پورا بھی کیا گیا تھا۔ آج ریلوے احسان فراموشی کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے الٹے مسجد کو ہی دھمکی دے رہا ہے، جو سراسر ظالمانہ عمل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading