میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک رخصت سے لوٹے

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک رخصت سے لوٹ آئے ہیں آج عہدہ سنبھالتے ہی افسران ایک ساتھ میٹینگس شروع کردی۔ واضح ہو کہ میونسپل کمشنر ۷ مارچ سے رخصت پر تھے۔ ان دنوں میونسپل کارپوریشن شدید مالی بحران کا شکار ہے کچرا ٹھکانے لگانے کا مسئلہ انتظامیہ کے لئے سردرد بنا ہوا ہے۔ گرما کا موسم شروع ہوچکا ہے شہر میں پانی کی منصوبہ بندی بھی کارپوریشن کے لئے چیلنج ہے۔

ان حالات میں میونسپل کمشنر نپون ونائک اپنی صلاحیتوں سے کسی طرح کارپوریشن کو بہتر سے بہت ربنانے کی کوشش کرتے آرہے ہیں۔ لیکن کارپوریشن میں موجود کچھ عوامی نمائندے ان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے آرہے ہیں۔ جنرل میٹنگوں میں بی جے پی نواز کارپوریٹر راجو ویویدہ انکے ہم خیال نپون مایوس ہیں اور شاید اسی لئے انھوں نے گذشتہ جنرل میٹنگ میں جم کر اپنی بڑھاس نکالتے ہوئے اب کی انکی کارکردگی کی تفصیلات پیش کی تھی اور اس کے بعد وہ ۷ مارچ سے طویل رخصت پر چلے گئے تھے۔ میونسپل کمشنر عہدے کا اضافی چارج مہاوترن کے ڈائریکٹر سابق میونسپل کمشنر اور پرکاش بکوریا پرکاش بکوریہ کو دیاگیا تھا شہر میں یہ افواہ گرم تھی کہ اب ڈاکٹر نپون ونائک میونسپل کمشنر عہدے واپس نہیں آئیںگے اور بکوریہ کو ہی کارپوریشن کا مستقل کمشنر مقرر کردیاجائیگا لیکن افواہ کو جھوٹ ثابت کرتے ہوئے آج ڈاکٹر نپون ونائک رخصت سے واپس لوٹ آئے اور کمشنر کا عہدہ سنبھالتے ہی مختلف شعبہ جات کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگیں کرکے کام کاج کا جائزہ لیا اور انھیں ضروری ہدایتیں دی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading