میونسپل کارپوریشن عید میلادالنبی کے سو سالانہ جلوس کے لئے بہتر انتظامات کرے : مُفتی اسماعیل

رکن اسمبلی مُفتی اسماعیل نے میونسپل آفیسران کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی

مالیگاؤں (عامر ایوبی) مجلس اتحاد المسلمین کے نو منتخب رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور آفیسران سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ "نبی رحمت للعالمین کی پیدائش کی مناسبت سے ہر سال شہر میں جلوس میلاد کا انعقاد ہوتا ہے امسال اسے سو سال مکمل ہوجائیں گے جس میں بیرونی علماء کی آمد ہوگی اسکے پیش نظر جلوس کی گزر گاہوں کو درست کیا جائے اور صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے-”

موصوف نے اس موقع پر شہریان کو درپیش دیگر مسائل بالخصوص پانی کی فراہمی اور آتی کرمن کے تعلق سے بھی گفتگو کی اور سخت الفاظ میں آفیسران کو احکامات جاری کئے- کمشنر اور سٹی انجینئر نے کاموں کی انجام دہی کی یقین دہانی کی- اس موقع پر ایم ایل اے مفتی اسماعیل کے علاوہ مستقیم ڈگنٹی، ڈاکٹر خالد پرویز، یوسف الیاس، اطہر حسین اشرفی، خالد سکندر، آمین چیئرمن سمیت متحدہ محاذ اور مجلس کے کارپوریٹرس موجود تھے-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading