این سی پی ، کانگریس کی جانب سے سینا کی حمایت کا امکان

ممبئی :۳۰؍اکتوبر (یو این آئی ) این سی پی اور کانگریس کی جانب سے شیوسینا کی حکومت سازی کے لئے ممکنہ طور پر سیکشن کی جارہی ہے ۔ جبکہ آج بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے دیویندر فڑنویس کو قانون سازی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے جبکہ اجیت پوار این سی پی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں۔ کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا ہے کہ اگر شیوسینا کی جانب سے کوئی ٹھوس تجویز نہیں کی جاتی ہے تو ان کی پارٹی اس معاملے پر غور کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس طرح دیویندر فڑنویس کہہ چکے ہیں کہ ان کے علاوہ دوسرا کوئی بھی لیڈر آئندہ پانچ برسوں میں وزیر اعلیٰ نہیں بنے گا جبکہ شیوسینا ۵۰ ۔ ۵۰ کے فارمولے پر بضد ہے ۔

این سی پی نے کہا ہے کہ حکومت سازی کا پھر شیوسینا کی حمایت کے لئے اس کی جانب سے کوشش قدمی ہونا چاہیے ۔

فڑنویس اس وقت آزاد اراکین اسمبلی اور دیگر اراکین سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ حمایت حاصل کی جاسکے ۔ مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان دیویندر فرنویس کو آج مہاراشٹر بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر فرنویس نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’یہ مینڈیٹ یقیناً ’مہایوتی‘ یعنی بی جے پی و شیو سینا اتحاد کو ملا مینڈیٹ ہے۔ لوگوں نے ’مہایوتی‘ کو ووٹ دیا ہے۔ اس لیے یہاں کوئی شبہ نہیں کہ بننے والی حکومت بھی ’مہایوتی‘ کی ہی ہوگی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading