میاں -بیوی کے جھگڑوں سے تنگ پڑوسی نے ہی شوہرکوقتل کردیا

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) ستارا علاقے میں ایک انوکھی مگر سنسنی خیز واردات پیش آئی میا ںبیوی کے ہمیشہ کے جھگڑے سے تنگ آکر پڑوسیوں نے شوہر کا کام ہی تمام کردیا۔مہلوک کا نام ببن کنڈلک مگرے بتایا جارہا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ببن مگرے ایک سابق فوجی تھا۔ وہ ساتارا علاقے میں واقع سدا ننگر کا ساکن تھا اور فوج سے لوٹنے کے بعد وہ ایک بینک میں گن مین کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اطلاع ہے کہ ببن اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے ان کے پڑوسی پریشان تھے۔ انھوں نے کئی بار میاں بیوی کو سمجھایا او رتنازعات ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہیں آئے۔گزشتہ ۲ دسمبر کو بھی میاں بیوی پھر لڑپڑے جو ان کے پڑوسیوں سے برداشت نہیں ہوا۔ 6لوگ آگے بڑھے اور انھو ںنے ببن کو اسقدر پیٹا کہ وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ببن کو علاج کے لئے گھاٹی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا لیکن دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی ببن پر حملہ کرنے والے سبھی ۶ افراد کے خلاف ساتارا پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور قانون کو ہاتھ میں لے کر کسی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے ان سبھی خاطیوں کو پولس شدت سے تلاش کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading