میانمار سڑک حادثہ،22 ہلاک

ینگون۔4جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)میانمار کے کین اسٹیٹ میں ایک بڑے سڑک حادثے میں کم از کم 22 لوگوں کی موت اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح ایک گاڑی اور مسافر بس کے درمیان میاواڈّي علاقے میں میاواڈی۔کاوکارک ایشیا روڈ پر تقریباً گیارہ بجے پیش آیا۔حادثہ اتناشدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ بس میں سوار 15 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے اور بس کے اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading