ممبئی:11/جون ۔( ورق تازہ نیوز)مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ ریاستی حکومت نے مہا پالیکا، نگر پالیکا اور نگر پنچایتوں کے وارڈ (حلقے) کی نئی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری ترقیات محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، "اے”، "بی” اور "سی” زمرے کی مہا نگر پالیکاؤں کے وارڈ کی تشکیل سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حلقہ بندی کے بعد جلد ہی انتخابات کا شیڈیول جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔
ریاست میں مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات پچھلے تین سے چار سالوں سے التوا کا شکار ہیں، جس کے باعث فی الحال وہاں منتظمین مقرر کیے گئے ہیں۔ تاہم اب مستقبل قریب میں انتخابات منعقد ہونے کے امکانات ہیں، اسی لیے حکومت نے وارڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
ریاست کی جن مہا پالیکاؤں کے وارڈ تبدیل ہونے والے ہیں، ان میں شامل ہیں:
پُونے، ناگپور، تھانے، ناسک، پِمپری-چِنچوڑ، نوی ممبئی، وسئی-ویرار، اورنگ آباد، کلیان-ڈومبیولی، امراؤتی، احمد نگر، اکولا، کولہا پور، سولاپور، سانگلی-میرج-کوپواڈ، میرا بھائیندر، الہاس نگر، بھیونڈی، جلگاؤں، ناندیڑ-واگھالا۔
"ڈی” زمرے کی مہا پالیکاؤں میں وارڈ کی تشکیل
"ڈی” زمرے کی مہا پالیکاؤں میں وارڈ کی تشکیل کرتے وقت ممکنہ حد تک ہر وارڈ میں چار اراکین ہوں گے۔ لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کسی ایک وارڈ میں تین یا پانچ اراکین ہوں گے، یا دو وارڈز تین اراکین پر مشتمل ہوں گے۔
اس زمرے میں شامل مہا پالیکائیں یہ ہیں:
امراوتی، احمد نگر، اکولا، کولہا پور، سولاپور، سانگلی-میرج-کوپواڈ، میرا بھائیندر، الہاس نگر، بھیونڈی-نظامپور، جلگاؤں، ناندیڑ، دھولیہ، مالیگاؤں، لاتور، چندرپور، پربھنی، پنویل، اچلکرنجی اور جالنا۔
مہا نگر پالیکا کی درجہ بندی:
اے زمرہ مہا نگر پالیکا – پُنے، ناگپور
بی زمرہ مہا نگر پالیکا – تھانے، ناسک، پِمپری-چِنچوڑ
سی زمرہ مہا نگر پالیکا – نوی ممبئی، وسئی-ویرار، اورنگ آباد، کلیان-ڈومبیولی