مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر کی ’دیوانگی‘ سے جیکلین فرنانڈیزپریشان ، عدالت کا رخ کیا

ممبئی:آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جیل میں بند مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر کس قدر جیکلین فرنانڈیز کا دیوانہ۔ مختلف مواقع پر سکیش نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو محبت بھرا خط لکھا اور یہ اخبارات و نیوز چینل کی سرخیاں بنا۔ اس طرح کے خطوط اور قابل اعتراض پیغامات سے جیکلین فرنانڈیز بے حد پریشان نظر آ رہی ہیں۔ ان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ عدالت کا رخ کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جیکلین فرنانڈیز گزشتہ دنوں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ہائی کورٹ پہنچی تھیں۔

اب اسی درمیان ٹھگی کے معاملے میں جیل میں بند سکیش چندرشیکھر کے قابل اعتراض خط اور پیغامات سے پریشان ہو کر جیکلین نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ عدالت میں انھوں نے اپنی سیکورٹی کے مدنظر راحت کا مطالبہ کیا ہے۔دراصل 18 جولائی کو عدالت میں سماعت کے دوران سکیش چندرشیکھر بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جیکلین کے ساتھ جڑا تھا۔ یہ جانکاری خود جیکلین کی طرف سے دہلی کی عدالت میں دی گئی ہے۔ ب

الی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ اسے لے کر میڈیا کو بھیجے گئے خط میں جس طرح کے الفاظ کا استعمال سکیش چندرشیکھر کرتا ہے، وہ نہ صرف ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے والا ہے بلکہ اس کے سبب ان کی سیکورٹی کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے پولیس اور جیل اتھارٹی سے شکایت کی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

جیکلین فرنانڈیز نے دہلی کی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل اتھارٹی اور پولیس کو حکم دیں کہ سکیش چندرشیکھر کو آگے سے کوئی بھی خط، پیغام یا بیان جاری کرنے سے روکا جائے۔ ساتھ ہی جیل اتھارٹی سے کارروائی کے بارے میں رپورٹ طلب کی جائے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading