مہاویر جینتی پر ملک کے عوام کو صدر کی مبارکباد

نئی دہلی ء صدر رام ناتھ کووند نے مہا ویر جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر کوند نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر میں سبھی اہل وطن، خاص طور پر جین فرقے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں’’۔انہوں نے کہا ‘‘بھگوان مہاویر نے آہنسہ پرمو دھرم یعنی عدم تشدد ہی سب سے بڑا مذہب ہے ، کے ذریعہ پوری انسانیت کو ایک نیا راستہ دکھایا ’’۔ صدر نے کہا ، آئیے ہم سب بھگوان مہاویر کی تعلیمات پر عمل کریں اور اجتماعی نظم و ضبط کی طاقت سے کووڈ ۔19 کو شکست دینے کا عزم کریں‘‘ ۔

Leave a comment