ممبئی:4۔ جون۔(ورق تازہ نیوز) ریاست میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس پس منظر میں ریاست کے ہیلتھ سکریٹری پردیپ ویاس نے ضلع کلکٹرس کو ماسک کو لازمی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ لیکن اس کے بعد وزیر صحت راجیش ٹوپے نے وضاحت دی ہے۔ اپنے پاس ” ممبئی، پونے، پالگھر، رائے گڑھ، تھانے اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ صحت نے مکتوب جاری کیاہے اور اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ محدود جگہوں پر ماسک کے استعمال کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگر ماسک کے سختی کے ساتھ استعمال کی بات نہیں کہی گئی ہے