ممبئی، 30جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر میں کانگریس کا ایک اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے تین اراکین اسمبلی سمیت چار اراکین اسمبلی نے منگل کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔استعفی دینے والے اراکین اسمبلی میں کانگریس کے نوگاوں سے رکن اسمبلی کالی داس کولانبکر، ستارا سے این سی پی پی رکن سرانجے بھوسلے، اکولا سے این سے پی کے رکن اسمبلی ویبھو پچاڑ اور ایرولی سے رکن اسمبلی سندیپ نائک شامل ہیں۔ ان چار اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی اسپیکر ہری بھاو بگاڑے کو اسمبلی میں جاکر سونپے۔ذرائع کے مطابق استعفی دینے والے چاروں اراکین اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مسٹر بھوسلے نے کہاکہ انہیں اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔خیال رہے کہ مسٹر بھوسلے کے رشتہ دار ادے رنجے بھوسلے ستارا سے این سی پی کے رکن پارلیمان ہیں جبکہ مسٹر پچاڑ این سی پی کے سابق وزیر مدھوکر پچاڑ کے بیٹے ہیں۔