ممبئی: 4/اپریل ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ریاست میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے اسکولوں میں اس سال 2 مئی سے 11 جون تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
اس کے بعد 12 جون سے اسکول دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ تاہم ودربھ میں 26 جون تک اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں دی گئی ہدایات کے مطابق تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا۔
2 مئی سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات 11 جون تک ہوں گی۔ چنانچہ ریاست بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز جون کے مہینے کے دوسرے پیر یعنی 12 جون سے ہونے جا رہا ہے۔ ودربھ میں موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے اس علاقے میں نیا تعلیمی سال جون کے چوتھے پیر یعنی 26 جون سے شروع ہوگا۔