ناندیڑ میں فائرنگ ،نوجوان زخمی

ناندیڑ:4/اپریل۔( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے دیہی علاقے میں فائرنگ کی واردات رونما ہوئی جس میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔ نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچ گئے تھے۔

کل تین اپریل کو رات ساڑھے نو بجے ہنگولی کا ساکن شوبھم دتاتریہ پوار اپنی دوست کے ساتھ وشنو پوری کے قریب پانی پائپ لائن کے قریب سے پانگرا فائرنگ بیٹ کی طرف سے جا رہا تھا ۔وہاں پر اندھیرے میں بیٹھے ایک نوجوان نے اچانک انہیں روک دیا یا اور پستول نکال کر نوجوان کی جیب سے نقد رقم اور چاندی کی چین چھین لی۔

اسکے بعد ملزم نے پوار کے ساتھ موجود لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس پر پوار نے ملزم کی مخالفت کی۔

جس پر اس لٹیرے نے پستول سے پوار پر فائر کردیا ۔ گولی مانڈی کو لگ کر نکل گئی ۔فی الحال پوار سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔اس واقعہ کی اطلاع کے بعد پولس کے اعلیٰ حکام جائے واردات پر پہنچ گئے تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading