مہاراشٹر :سنجے راؤت نے اجیت پوارکوپیغام بھیجا

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کے موضوع پربی جے پی اورشیوسینا میں جاری سیاسی رسہ کشی کےدرمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈراجیت پوارکے پاس شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے پیغام بھیجا ہے۔ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئےاجیت پوارنےکہا ‘راؤت کا پیغام آیا تھا، لیکن میں ایک میٹنگ میں تھا، اس لئے ردعمل نہیں ظاہرکر سکا۔

الیکشن کے بعد پہلی بارانہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ مجھےنہیں معلوم ہے کہ انہوں نےمجھے میسیج کیوں کیا تھا، میں تھوڑی دیرمیں انہیں فون کروں گا’۔

این سی پی لیڈراجیت پوارنےکہا کہ ان کوسنجے راؤت کا ایک میسیج بھی آیا ہے۔ میسیج میں لکھا ہے، ‘جے مہاراشٹر’ جس کا مطلب ہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کو فون کروں۔ اجیت پوارنے بتایا کہ شرد پواردہلی جارہے ہیں، جہاں پرکئی اہم موضوعات پربات چیت ہونےکا امکان ہے۔ انہوں نےاشارے دیئےہیں کہ اس دوران شیوسینا کوحمایت دینےکی بات پربھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading