اورنگ آباد / مہاراشٹر ، 27 اکتوبر ( یواین آئی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے حال ہی میں آئے نتائج میں ویجاپر سیٹ سے شیو سینا کے امیدوار پروفیسر رمیش بورنارے نے سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیتنے کا ریکارڈ بنایا ہے ۔ پہلی مرتبہ انتخاب لڑنے والے پروفیسر بورنارے نے جمعرات کو آئے نتائج میں اپنے حریف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ابھے چكاٹگوونكر کو شکست دے کر یہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پروفیسر بورنارے نے 59،153 ووٹوں کے فرق سے یہ جیت حاصل کر ویجاپر سیٹ اپنے نام کی ہے ۔مسٹر بورنارے کے بعد سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے فتح حاصل کرنے والے سنجے شرست بھی شیو سینا کے ہی ہیں ۔ مسٹر شرست نے اورنگ آباد مغربی اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باغی راجو شندے کو 40،445 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے ۔
بی جے پی امیدوار اور گنگا پور سیٹ سے موجودہ رکن اسمبلی پرشانت نے این سی پی کے سنتوش منو کو 34،971 ووٹوں سے شکست دے کر سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دینے کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔