ریزرو بینک کی وضاحت: سونا فروخت کرنے کی خبریں غلط

ممبئی، 27 اکتوبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آئی بی آئی) نے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جس میں سینٹرل بینک کے سونے فروخت کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔


سینٹرل بینک نے سنیچر کے روز دو ٹوئٹ کئے اور کہا کہ میڈیا کی یہ رپورٹیں غلط ہیں۔ بینک نے کہا کہ اس نے حالیہ دنوں میں اپنے خزانے سے قیمتی پیلی دھات فروخت نہیں کی ہے۔میڈیا میں ایسی رپورٹیں آئی تھیں کہ ریزرو بینک نے حال ہی میں 30 برسوں میں پہلی بار اپنے خزانے سے سونا فروخت کیا ہے۔

رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل بینک، سابق گورنر جالان کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرنے کے بعد اس برس اگست سے سونا کےروبار میں سرگرم ہوگیا ہے ۔بینک نے کہا کہ اس کے ہفتہ وار اعداد و شمار میں کمی بیشی ماہانہ اور ہفتہ وار پیشگی تخمینے کی بنیاد پر ہے اور یہ سونے کی بین الاقوامی قیمت اور شرح مبادلہ پر مبنی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading