مہاراشٹر ،کابینہ میں توسیع

ممبئی،15جون(یو این آئی) مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون سیشن 17 جون سے شروع ہوگا اور ایک روز قبل 16 جون کو وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس،کابینہ کو توسیع دیں گے۔مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات امسال ہونا ہے اور الیکشن سے قبل کابینہ کی توسیع کو اہم مانا جا رہا ہے۔مہاراشٹر کی موجودہ حکومت میں فی الحال وزیر اعلیٰ سمیت 37 وزیر ہیں۔ مہاراشٹر حکومت میں بی جے پی کے 16 کابینی وزیر اور 7 وزیر مملکت ہیں جبکہ شیوسینا کے پانچ کابینی وزیر، ایک وزیر مملکت اور دیگر اتحادیوں کے پاس ایک کابینی اور ایک وزیر مملکت کے عہدے ہیں۔نئی توسیع میں مسٹرفڑنویس مزید پانچ وزیر شامل کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کے قدآور رہنما اویناش مہاتیر، جے دت شِیرساگر، اشیش شیلار اور سنجے کوٹے کے نام کے ساتھ ہی دیگر ناموں کی چرچا ہے۔مسٹر فڑنویس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ کابینی توسیع میں شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے سے جمعہ کو بات چیت کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading