مہاراشٹرمیں مجلس اور شیوسینا(اودھوٹھاکرے) میں اتحاد کا امکان؟ویڈیو دیکھیں

اورنگ آباد:(ورق تازہ نیوز)ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں مکمل کررہی ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کے ناموںکوقطعیت دینے کا کام جاری ہے۔حالیہ دنوں مجلس اتحادالمسلمین کے قومی سربراہ جناب بیرسٹراسد الدین اویسی نے اورنگ آبادمیں مہاراشٹر کے کچھ امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

دوسری جانب مجلس نے مہا ویکاس اگھاڑی کیساتھ اتحاد کیلئے پیشکش کی تھی لیکن اس پر ابھی تک کوئی مثبت ردعمل اگھاڑی نے نہیں دیا ہے ایسے میں مجلس کے مہاراشٹر کے صدر جناب امتیاز جلیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین اور شیوسینا(اودھوٹھاکرے) گروپ کے درمیان اتحاد کیلئے بات چیت جاری ہے اور گزشتہ دنوں ممبئی میں سینا کے ایک سینئر لیڈر کے ہمراہ انکی بات چیت بھی ہوئی ہے ۔

اسی ضمن میں اے بی پی مراٹھی ٹی وی چینل کودئےانٹرویو میں انھوں نےاس بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں جس کا لنک حسب ذیل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading