مہاراشٹرمیں مائناریٹی کمیشن،مولانا آزاد کارپوریشن،اردو اکادمی ،حج۔کمیٹی کی برخاستگی کا۔مطالبہ

ممبئی 1دسمبر(یواین آئی)مہاراشٹرمیں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت کی تشکیل کے بعد ریاستی مائناریٹی کمیشن،مولاناآزاد مالیاتی کارپوریشن ،مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی،حج کمیٹی اور وقف بورڈ کے برخاست کرنے اور ان کی ازسر نو تشکیل کا مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔کیونکہ ان کمیٹیوں اور کمیشن کے عہدیداران اور ممبران کی اکثریت کاتعلق بی جے پی سے رہا ہے۔

واضح رہے کہ مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین نے عہدے کے لیے شیوسیناچھوڑی تھی اور بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ،اس سے قبل وہ راج ٹھاکرے کی ایم۔این۔ایس میں رہے تھے۔

اسی طرح اردو اکادمی،مولانا آزاد کارپوریشن اور وقف بورڈ کی سرگرمیوں پر بی جے پی وجہ سے اثر پڑا ہے جبکہ حج کمیٹی کی کاکردگی صفر رہی ہے۔ممبئی اردو کارواں ،زندہ دلان ممبئی اور لنترانیانے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading