مہاراشٹرا میں ایم آئی ایم کی تمام کمیٹیاں برخاست، ریاستی کارگزار صدر ناندیڑ کو ملنے کے قوی امکانات

ناندیڑ-(اکرم چوہان) مہاراشٹر ا میں ک±ل ہند مجلسِ اتحاد المسلیمین یعنی (اے آئی ایم آئی ایم) کی پوری باڈی برخاست کر دی گئی ہے وہیں تمام عہدیدار تحلیل ہو گئے ہیں۔مہاراشٹرا کے ریاستی صدر و سابق رکنِ پارلیمنٹ اِمتیاز جلیل نے اپنے فیس ب±ک پوسٹ پر یہ بات کہی ہے،اور نئی ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ایسا بھی ا±نہونے کہا،مہاراشٹر میں اے آئی ایم آئی ایم کے تمام عہدیداروں کو ختم کردیا گیا ہے۔

نئی ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح ہوکہ حال ہی میں ہوئے مہاراشٹرا اسمبلی چناو¿ میں مجلسِ نے 16 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا اور صِرف مالیگاو¿ں کی ایک سیٹ پر کم ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،پارٹی کے اس فیصلے پر مجلسِ کے مراٹھواڈا صدر فیروز لالہ نےکہا کے ہر پارٹی کی کچھ پلاننگ رہتی ہے ا±سی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا وہیں مجلسِ کے ودربھ صدر شا ہید رنگون والا نے اس فیصلے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے کئی سالوں سے عہدوں پر بیٹھ کام نہ کرنے والوں کو ہٹاکر نئے لوگوں کو موقع دینے سے پارٹی کو کافی فائدہ ہوگا،

وہیں پارٹی کے ریاستی صدر کے اس فیصلے کو ناندیڑ ضلع صدر مرزا امجد بیگ کی جانب سے قابلِ قبول کہا گیا ہے۔ا±نہونے کہا کے نئی باڈی تشکیل دینے سے آنے والے میونسپل چناو¿،نگر پریشد چناو¿ میں پارٹی کو زیادہ فائدہ ہوگا، اس موقع پر ا±نہونے کہا کہ وہ پھرسے مجلسِ کے ناندیڑ ضلع صدر بننے کے خواہش مند ہے اگر پارٹی انہیں موقع دیتی ہے تو وہ پھر سے اِسے قبول کرنے تیار ہیں۔

مہاراشٹرا اسمبلی میں چناو میں بغاوت کر چناو لڑنے والے مجلسِ کے مہاراشٹرا کارگزار صدر عبدالغفار قادری کے بغاوت کرنے سے یہ عہدہ خالی ہوا ہے،مہارشٹر کارگزار صدر کا عہدہ ناندیڑ کو ملنے کے قوی امکانات ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading