مہاراشٹرا: آئندہ پانچ سالوں تک میں ہی چیف منسٹر رہوگا۔ شیو سینا سے 50-50سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔فنڈیویس

مہاراشٹرا: آئندہ پانچ سالوں تک میں ہی چیف منسٹر رہوگا۔ شیو سینا سے 50-50سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔فنڈیویس

ممبئی: مہاراشٹرا کے بی جے پی وزیر و سابق چیف منسٹر دیویندر فنڈیویس نے شیو سینا کے 50-50 فارمولہ کو ایکسر مسترد کردیا او رکہا کہ اس طرح کی ساز باز یا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔ دیویندر فنڈنویس نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل جب اتحاد کیا گیا تھا تب شیو سینا سے ڈھائی سال کے لئے چیف منسٹر کے عہدہ کا وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔ فنڈنویس نے کہا کہ آئندہ پانچ سال تک میں ہی چیف منسٹر رہوں گا۔

واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ریاست مہاراشٹرا میں بی جے پی 105اور شیو سینا نے 56نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد بی جے پی و شیوسینا کے درمیان عہدہ کو لے کرتنازعہ چل رہا ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ 50-50فارمولہ یعنی ڈھائی سال بی جے پی کا چیف منسٹر اور ڈھائی سال شیو سینا کا چیف منسٹر ہوگا۔ لیکن بی جے پی اس فارمولہ کو مسترد کردیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading