ممبئی:7اگست ( ورق تازہ نیوز)اکتوبر 2024 میں ہونے والے مہاراشٹر ریاستی اسمبلی الیکشن میں مسلم امیدواروں کو مہاویکاس اگھاڑی زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹکٹ دےنے کے مطالبے کو لے کر4 اگست کو ممبئی کے مراٹھی پترکار بھون میں مولاناآزاد و چار منچ مہاراشٹر پردیش کا اجلاس ہوا ۔جس کی صدات منچ کے صدر و سابق ایم پی راجیہ سبھا حسین دلوائی نے کی ۔
ریاست کے 15 اضلاع سے ضلع و شہر صدور نے میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام حاضرین کے مشورے سے فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی چناو¿ میں مہاویکاس اگھاڑی ریاست بھر میں 25 حلقوں سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دے اور انہیں کامیاب بنانے کی عملی کوشش کریں ۔مراٹھواڑہ کے اسمبلی حلقوں میں ناندیڑ شمال ‘ پربھنی شہر ‘پاتھری ‘اورنگ آباد کے دونوں حلقے شامل ہیں۔
وہاں سے مسلم امیدواروں کو الیکشن میں کھڑے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔حسین دلوائی نے کہا کہ جن حلقوں میں 20 فیصد یا اس سے زائد مسلم ووٹرز ہیں وہاں سے مسلم کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ 25 اگست کو ممبئی میں سماجی تعلیمی و ثقافتی مسلم تنظیموں کی کانفرنس رکھی جائے گی ۔
اس کانفرنس میں مہا ویکاس ا گھاڑی میں شامل کانگریس پارٹی‘ راشٹروادی کانگرس(شردپوار گروپ)اور شو سینا( اودھو ٹھاکرے گروپ)کے لیڈران کو مدعو کیا جا رہا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنی پارٹیوں کی جانب سے مسلم امیدواروں کو الیکشن میں کھڑے کرے ۔مسلم امیدواروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ مسلمانوں کے علاوہ ہندو دلت ووٹ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں۔