ریاض : سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار یکم جنوری سے آئندہ جمعہ تک مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ اور رابغ سمیت متعدد علاقوں، الباحہ، قصیم، مدینہ منورہ، الجوف، حائل اور ریاض کے بعض علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ قومی مرکز کا کہنا ہیکہ رواں ہفتے منگل اور چہارشنبہ کو تبوک کے بالائی علاقہ اورالجوف و شمالی حدود کے بعض علاقوں میں برفباری کی بھی توقع ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بارش کے پیش نظر شہریوں اور غیرملکیوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن بارش کی زد میں رہے گا۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نےمکہ، جدہ اور رابغ میں بارش کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بارش کے حوالے سے ہائی الرٹ کا تعلق مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرۃ، اللیث اور الشعیبہ سے ہے‘۔
Heavy Rain in Masjid Al Haram today 🌧️🌧️🌧️
اللهم صيبا نافعا pic.twitter.com/znG8o7AmSr— Haramain Sharifain (@hsharifain) January 2, 2023
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ اتوار کی رات جدہ، ثول، رابغ، الکامل، مکہ شہر، طائف، الھدا، الشفا، الشعیبہ اور اللیث میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیلتا جارہا ہے‘۔
’ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ ریجن، حدود شمالیہ، الجوف بھی بارش کی زد میں ہیں‘۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ’ پیر 2 جنوری کو تمام سکول بند رہیں گے اور آن لائن تدریس ہوگی‘۔
’موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیر کو خراب موسم کی رپورٹ کی بنیاد پر آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔مکہ، الجموم، الکامل اور بحرہ، طائف، جدہ ، رابغ اور خلیص میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، آن لائن تدریس ہوگی۔
Heavy Rain in Masjid Al Haram 🌧️🌧️🌧️ pic.twitter.com/CNFSSpHIJZ
— Haramain Sharifain (@hsharifain) January 2, 2023