مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ؛ شریک دواخانہ

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو انجائنا کی تکلیف کے بعد لاہور میں جوہر ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا طارق جمیل کی انجوگرافی کی جائے گی تاہم مولانا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں اپڈیٹیڈ خبر

مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر، اسٹنٹ ڈالا گیا

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل تبلیغ سے متعلق اپنی مصروفیات کے سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے کینیڈا میں تھے اور گزشتہ رات ہی وطن واپس پہنچے تھے۔

طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading