مالیگاؤں(عامر ایوبی) کشن گنج کے ایم پی، دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے رکن اور معروف سیاسی و ملی رہنما مولانا اسرارالحق قاسمی کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا. انا للہ…………. الخ مولانا کے اس دنیا سے رخصت ہوجانے پر رکن شوری دارالعلوم دیوبند اور رکن مجلس عاملہ و منتظمہ جمیعتہ علماء ہند مفتی محمد اسماعیل قاسمی (مالیگاؤں) نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے. موصوف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہیکہ "ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک کے مسلمان نازک موڑ سے گزر رہے ہیں ملک و ملت کے خیر خواہ مولانا اسرارالحق قاسمی کا انتقال نہ صرف انکے اہالیان خانہ و متعلقین کیلئے دکھ بھرا ہے بلکہ یہ سانحہ ملت کا ایک عظیم نقصان ہے مولانا کی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور دینی و ملی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں” دعا ہیکہ اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اہالیان خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوئی ہے وہ جلد پر ہو. (آمین ثم آمین)