ناندیڑ:15 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑحلقہ جنوب کے کانگریس پارٹی کے نامزد امیدوار موہن ہمبرڈے کی تشہیری مہم زوروں پر چل رہی ہے ۔آج15 اکتوبر کوان کے حلقے میں مختلف پروگرام تھے ۔آج سہ پہرچار بجے مولانا آزادوچار منچ ناندیڑضلع کی جانب سے چوک بازاراسماعیل مارکیٹ میں موہن راو ہمبرڈے کی گلپوشی کی تقریب منعقد کی گئی
۔اس موقع پر منچ کے ضلع صدر جناب یوسف خاں پٹیل نے موہن ہمبرڈے کی گلپوشی کی ۔اس کے علاوہ منچ کے دیگر ذمہ داران نے بھی ہمبرڈے کاخیر مقدم کیا ۔کانگریس امیدوارہمبرڈ ے نے اپنے خطاب میں کہاکہ کانگریس پارٹی نے اُن پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ایم ایل اے کا ٹکٹ دیا ہے ۔ا سلئے انھیں توقع ہے کہ عوام بھی انھیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیںگے۔یوسف خاں پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزادوچار منچ کے قومی صدر جناب حسین دلوائی صاحب کی ہدایت پر ناندیڑمیں منچ نے حلقہ اسمبلی جنوب کے کانگریس امیدوار موہن راو ہمبرڈے کی تائید کااعلان کیاجاتا ہے ۔
انھوں نے منچ کے عہدیداران اور ورکرس سے اپیل کی کہ کانگریس امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔اس تقریب میں محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ ) ‘ عبدالباری صدیقی ایڈوکیٹ ‘ڈاکٹرآصف ‘قدرت علی خان ‘نقی شاداب ‘عبدالقوی مولاناکے علاوہ منچ کے دیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔