ناندیڑ:13اگست ( ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں جاریہ سال وہاں اکتوبر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کا سلسلہ تمام سیاسی پارٹیوں میں جاری ہے۔
مہا وکاس اگھاڑی میں شامل کانگریس پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کو قطعیت دینا شروع کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں گزشتہ روز ناندیڑ میں کانگرس پارٹی کے اعلی قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی اور ریاستی قائدین بھی موجود تھے۔ مولانا آزاد وچار منچ کی جانب سے ناندیڑ حلقہ اسمبلی سے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر یوسف خان پٹیل‘ ڈاکٹر محمد آصف‘ شہر صدر اقبال چابی والے‘ مومن احمد قدرت علی خان و دیگر ممبران موجود تھے۔