خوشگوار اور ٹھنڈی سردیوں کے بعد، درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کے ساتھ موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ اس سے موسمی الرجی پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔لہٰذا، الرجی سے پریشان ہونے سے بچنے کے لیے اس وقت اپنا خیال رکھنا ضروری ہے، جس کی علامات میں خارش، ناک بہنا اور سُرخ آنکھیں شامل ہیں۔ بعض اوقات، یہ الرجی شدید بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین غذائیت نے اس موسم میں الرجی سے بچنے کے لیے کچھ غذائیں بتائی ہیں جو الرجی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
موسمی الرجی ختم کرنے والی غذائیں:
ادرک:
اس میں فینولک مرکبات جنجرول اور شوگول ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کے ساتھ سانس کی حفاظت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ سوجن، ناک کی بندش اور گلے کی جلن کو بھی کم کرتا ہے۔
وٹامن ڈی:
وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کے لیے اچھا ہے۔ اس سے الرجی اور دمہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ کچھ مطالعات سے پتا چلا ہے کہ جن لوگوں نے وٹامن ڈی کی مقدار میں اضافہ کیا ان میں علامات کم تھیں۔ اسے سمندری غذائیوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے جیسے مچھلی وغیرہ۔
ناریل کا تیل:
یہ موسمی الرجی میں شکست دینے میں اہم کرتا ہے کیونکہ ناریل میں موجود لوریک ایسڈ اینٹی فنگل، اینٹی الرجک اور قوت مدافعت بڑھانے والے فوائد رکھتا ہے۔
ہلدی:
ہلدی ایک مسالا ہے جو اکثر سالن اور دیگر کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس میں کرکومین ہوتا ہے جو موسمی الرجی کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
وٹامن سی:
وٹامن سی ہسٹامائنز کو کم کر سکتا ہے، جسم میں وہ کیمیکل جو الرجی کی بہت سی علامات کا باعث بنتے ہیں جیسے چھینک آنا اور ناک بہنا۔ آپ اسے بہت سارے کھانوں سے حاصل کر سکتے ہیں، یعنی لیموں، اورنج اور گریپ فروٹ اور ان کے جوس۔
میگنیشیم:
میگنیشیم، ایک عام معدنیات، جس سے آپ کو آسانی سے سانس لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ جن لوگوں کو دمہ ہوتا ہے ان میں اکثر میگنیشیم کی سطح کم ہوتی ہے، گری دار میوے میگنیشیم کے بہترین ذرائع ہیں۔ بادام، کاجو اور مونگ پھلی کو آزمائیں۔