موربہ کے معلم زکریا کالسیکر کا ایک اور تعلیمی کارنامہ… جماعت اول تا دہم کے نصاب پر مبنی ڈیجیٹل اسکول ایپ کی پیشکش..
طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کے لئے مفید ایپ….
لاتور(محمدمسلم کبیر)کرونا جیسی مہلک وبا اور مشکل حالات میں حکومت نے تمام درجات کے طلباء کی تعلیم و تربیت جاری رکھنے کی غرض سے آن لائن تعلیم دینے کو ترجیح دی.عموما اساتذہ اس نازک مرحلے میں آن لائن تدریس میں آسانی لانے کے لئے کوشاں رہے تاکہ طلباء کی بھی بآسانی تفہیم ہوسکے.اسی نہج کو مزید تقویت پہنچاتے ہوئے اور تعلیمی معیار کو بآسانی بڑھانے کے لیے ایس ایس ہائی اسکول جونیئر کالج موربہ کے معاون معلم”
کالسیکر زکریا سر ” DIGITAL SCHOOL( ڈیجیٹل اسکول )اس نام سے اینڈروئیڈ ایپ تیار کیا ہے.
قابل ذکر بات یہ ہے کہ موصوف نے اپنے نام Zikriya Kalsekar سے موسوم یوٹیوب چینل بھی بنایا ہے جس میں آپ نے ایک ہزار سے زائد ویڈیوس آپ لوڈ کیے ہیں.لاک ڈاؤن میں جماعت اول تا دہم کے نصاب پر مبنی اسباق پر محیط تدریسی ویڈیوز ریاست مہاراشٹر میں زبردست مقبولیت حامل بنے. جناب زکریا کالسیکر کا یہ یوٹیوب چینل غالبا پہلا درس و تدریسی ارد چینل ہے جو ان کے اردو سے محبت اور قوم کی خدمات کا احساس دلاتا ہے.اب جو انھوں نے DIGITAL SCHOOL ایپ پیش کیا ہے اس میں جماعت اول تادہم مکمل نصاب کے ویڈیوز اپ لوڈ کیے گئے ہیں.علاوہ ازیں اردو, انگریزی, ہندی، مراٹھی مکمل گرامر کی کے ویڈیوز موجود ہیں ۔
کالسیکر زکریا کئ مرتبہ ریسورس پرسن کے خدمات انجام دے چکے ہیں.ابھی تک انہوں نے خود کے لکھے ہوئے 5 کتابیں شائع کئے ہیں جنہیں طلباء وطالبات نے کافی پسند کیا۔اس ایپ میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک مکمل نصاب کے علاوہ جغرافیہ نقشےاسکالرشپ امتحان پر مبنی ویڈیوس’اردو انگریزی ہینڈ رائٹنگ کلاسیس کے ویڈیوس موجود ہے۔
اس چینل سے یومیہ دس ہزار سے زائد طلباء وطالبات مستفیض ہو رہے ہیں اور اپنے آن لائن تعلیمی سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں. موصوف نے”تعلیمی سفر”اس نام سے بھی بلاگ تیار کیا ہے،جس میں تعلیمی ویڈیوس آرٹیکل موجود ہیں۔جو قابل تعریف بات ہے۔DIGITAL SCHOOL یہ ایپ گوگل کے PLAY STORE میں موجود ہے۔
یہ ایپ طلبا و طالبات،اساتذہ اور سرپرست حضرات کو معاون ثابت ہورہا ہے.اردو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی پر ادارے کے صدر ڈاکٹر سیف الدین دھنشے،سکریٹری اسلم راوت و دیگر اراکین انتظامیہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی، اسکول کے ہیڈ ماسٹر خالد خان،ادارے کے اے او آصف پلوکر،سوپر وائزر شمس النسا آپا و اسٹاف نے بھی مبارکباد پیش کی.اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار،صدر محبوب تامبولی, ریاستی نائب صدر سمیع مومن،رائے گڑھ ضلع کے سنگھ کے صدر چاند،انصار سر، رتناگیری ضلع کے صدر جمال بندرکر، سیکریٹری شوکت مہاتے نے بھی مبارکباد پیش کی ہے اسی طرح مہاراشٹر راجیہ الپسنکھیانک اردو شکشک سنگھ کے ریاستی صدر لائق پٹیل،سیکریٹری شیخ اسماعیل ،مراٹھواڑہ یونٹ کے صدر و صحافی محمد مسلم کبیر،لاتور ضلع کے صدر محمد شریف ہنورے،سیکریٹری نعیم خاں پٹھان،نائب صدر یونس نورسے،صحافی یونس خان، نے بھی جناب زکریا کالسیکر کے تعلیمی جستجو کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے.
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414