دوبارہ لاک ڈاون ؟مہاراشٹر کے ایک اوروزیر نے اشارہ دیا

ممبئی:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہہ سے محکمہ صحت عامہ نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔ دریں مہاراشٹر کے مدد و امداد باہمی کے وزیر وجئے وڈیٹوار سے ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ ہونے کے بارے میں سوال پوچھنے پر انھوں نے اس بارے میں اہم بیان دیا ہے ۔

ممبئی بین الاقوامی اہمیت کاحامل شہر ہے جہاں پر روزانہ ملک کے کونے کونے سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔فی الحال ملک کے بڑے شہروں میں کوروناکے مریض بڑھ رہے ہیں اسلئے ممبئی کے حالات خراب نہ ہواسلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہاکہ ممبئی ‘پونہ‘ناگپور جیسے دیگر بڑے شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔اسلئے آئندہ ایک ہفتہ تک حالات پر نظر رکھی جارہی ہے ۔

پہلے جیسی صورتحال پیدا ہونے پر سخت اقدامات کئے جائیںگے اس طرح کااشارہ انھوں نے دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت لاک ڈاون پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading