نابالغ لڑکے نے یوگی کو بھیجا دھمکی آمیز پیغام

لکھنؤ:23نومبر(یواین آئی) پولیس کے ذریعہ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے سے دلبرداشتہ ایک نابالغ لڑکے نے اترپردیش پولیس کے وہاٹس ایپ نمبر پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ڈائل 112 کے وہاٹس ایپ نمبر پر اتوار کی شام کو موصول ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔جانچ کے دوران یہ پایا گیا کہ میسج آگرہ سے بھیجا گیا ہے۔جب پولیس منگلرول پولیس اسٹیشن علاقے کے اکولا گاؤں پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ یہ میسج ایک نابالغ لڑکے کے ذریعہ بھیجا گیا ہے جس کے والد پرائمری کے ٹیچر ہیں۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ پولیس کےاس فعل سے کافی دلبرداشتہ تھا جب پولیس نے اس کے گھر کے باہر اسے کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا۔اور اسی اشتعال میں اس نے یہ میسج بھیجا ہے۔پولیس نے بچے کو اپنی حراست میں لے کر اطفال کورٹ میں پیش کیا ہے۔پولیس نے وہ فون بھی برآمد کرلیا ہے جس سے پیغام بھیجا گیا تھا۔لیکن لڑکے نے میسج کو ڈلیٹ کردیا ہے۔لڑکے سے اس نکتے کے تحت پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آیا میسج بھیجنے میں کہیں کچھ اور لوگ ملوث تو نہیں تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading