مودی حکومت کشمیر میں افراتفری پھیلا رہی ہے: محبوبہ مفتی

بڈگام: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر انتظامیہ پر وادی کشمیر میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کسی بھی کشمیر مخالف اقدام کے خلاف ایک جٹ ہو کر لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات عائد کر کے انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’اگر حکومت ہند کوئی کشمیر مخالف اقدام نہیں اٹھانے والی ہے تو پھر یہاں سے یاتریوں اور سیاحوں کو کیوں بھگایا جارہا ہے۔ یہاں این آئی ٹی کے طلباء سے کیوں کہا جا رہا ہے کہ گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔ افراتفری تو سرکار پھیلا رہی ہے۔ یہاں کی انتظامیہ تو روز ایڈوائزریاں جاری کر رہی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرا یہ کہنا ہے کہ ہم تمام مین اسٹریم جماعتیں جن کو یہاں کرپشن کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اکٹھے آخری سانس تک جموں وکشمیر کے تشخص کی حفاظت کریں گے۔‘‘

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading