مودی حکومت میں شرمناک تاریخ رقم! 6 سال میں 90 لاکھ ملازمتوں پر قدغن

ہندوستان میں بے روزگاری لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اس کے لیے مودی حکومت کو تنقید کا سامنا بھی لگاتار کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کے لیے مزید پریشانی کھڑی کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمت ختم ہونے کی شرح گزشتہ 6 سالوں میں جو درج کی گئی ہے وہ آزاد ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چھ سال کے اندر روزگار میں 90 لاکھ کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ رپورٹ عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سنٹر آف سسٹنیبل امپلائمنٹ کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔

اس تازہ رپورٹ میں واضح لفظوں میں لکھا گیا ہے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب روزگار میں اس طرح کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اعداد و شمار سال 12-2011 اور 18-2017 کے درمیان کے ہیں۔ اگر دوسری طرح سے دیکھیں تو 12-2011 اور 18-2017 کے درمیان ہر سال تقریباً 26 لاکھ لوگوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔

سنتوش مہروترا اور جے کے پیرزادہ نے سنٹر آف سسٹنیبل امپلائمنٹ کے لیے اس رپورٹ کو تیار کی اہے جس میں دونوں نے لکھا ہے کہ 12-2011 سے 18-2017 کے درمیان کل روزگار میں 90 لاکھ کی کمی آئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سنتوش مہروترا جے این یو میں شعبۂ اقتصادیات کے پروفیسر ہیں جب کہ جے کے پیرزادہ پنجاب یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سی ایم آئی ای کا سروےآیا تھا جس میں حالات کچھ الگ ہی نظر آ رہے تھے۔ سی ایم آئی ای کے سروے میں بتایا گیا تھا کہ سال مئی سے اگست کے درمیان تقریباً 40 کروڑ 49 لاکھ لوگوں کے پاس ملازمت تھی جب کہ گزشتہ سال اسی دوران 40 کروڑ 24 لاکھ لوگوں کے پاس ملازمت تھی۔ یعنی سی ایم آئی نے پچھلے سال کے مقابلے اس سال ملازمتوں کی صورت حال بہتر بتائی تھی۔ ساتھ ہی اس نے یہ ضرور واضح کیا تھا کہ ملازمتیں بڑھنے کا معاملہ زراعت کے شعبہ میں سامنے آیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading